ٹیلی نار پاکستان نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرلیے
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے آٹھویں پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ایوارڈز (پی اے ایس) تقریب میں چار ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے اپنی VOGONکمپین کے لیے قومی سطح پر ’ بیسٹ ان ٹیلی کمیونی کیشنز ‘ کا ایوارڈ ،جبکہ موبائل سروسز پر عائد ٹیکسوں میں کمی کے لیے میڈیا میٹرز کے اشتراک سے چلائی گئی کمپین ’ٹیکس ریشنلائزیشن‘ کے لیے ’بیسٹ اِ ن پی آر‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کے ساتھ موثر انداز میں رابطے میں رہنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہاکہ ’’ہم پی اے ایس ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔ یہ کامیابی لوگوں کو ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈیجیٹل سروسز کے فوائد پہنچانے کی جانب ہمارے عزم اور مارکیٹ میں ہمارے قائدانہ کردار کی عکاس ہے۔