سندھ اسپورٹس آرڈینس میں ترمیم وزیر اعلی بورڈ کے چیئر مین ہونگے
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ کابینہ 37 برس پرانے اسپورڈ بورڈ آرڈینس میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ترمیم کے مطابق کابینہ نے سندھ اسپورٹس بورڈ کی چیئر مین شپ گورنر سندھ سے لیکر وزیر اعلی کو دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے 37 برس پرانے آرڈیننس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کابینہ کو بتایا کہ سندھ اسپورٹس بورڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔موجودہ قانون کے حساب سے نوجوانوں کے اسکل ڈویلیمنٹ۔اسکالر شپ۔ کھیل اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صوبائی وزیر نے مسائل کے حل اور سسٹم کو موثر بنانے کے لیئے ایک آرڈیننس کے ذریعے 1980 میں وجود میں آنے والے سندھ اسپورٹس بورڈ کے آرڈینس میں ترمیم کرکے چیئر مین شپ گورنر سے لیکر وزیراعلی سندھ کو دینے کی تجویز دی جسے کابینہ نے متفقہ طورپر منظور کرلی۔اس موقع پر سردار محمد بخش مہر نے کابینہ کو پانچ سال بعد ہونے والے سندھ گیمز کی اہمیت۔ افادیت اور انتظامی امور سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کابینہ کو بتایا کہ 4 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز سے 19 سے 22 اپریل تک کراچی میں جاری رہنے والے سندھ گیمز کو بدعنوانی سے پاک صاف اور شفاف بنانے کی ہر ممکن کوشس کی گئی ہے۔یر قسم کی ادائیگی کو کمیشن سے پاک اور متعلقہ کھلاڑی تک رقم کو پہنچانے کے لیئے آن لائن طریقہ اختیار کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ گیمز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والی جماعت ہے چند ناگریز وجوہات کی بناہ پر چند سال تک سندھ گیمز کا انعقاد نہیں ہوسکا تاہم جس جدید انداز اور بھر پور تیاری کے ساتھ محکمہ کھیل سردار محمد بخش مہر کی سربراہی میں 17 ویں سندھ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کابینہ کے تمام وزرا کو ان کھیلوں سے جڑی تقریبات میں شریک ہونے اور اسے کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔