پاکستان میں بیس ہزار بچے ہیموفیلیاکے مرض کا شکار ہیں‘ ڈاکٹر ثاقب انصاری
کراچی (نیوز رپورٹر) معروف ماہر ِ امراض خون و عمیر ثناء فائونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے کہا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں بیس ہزار بچے ہیموفیلیاکے مرض کا شکار ہیں، صرف کراچی میں تین ہزار بچے اس مرض سے متاثر ہیں۔ مگرالمناک صورت حال یہ ہے کہ اس حوالے سے ملک میں سرکاری رجسٹری ہی موجود نہیں جس سے اس مرض میں مبتلا بچوں کی درست تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے۔ہیمو فیلیا کا مرض بچوں کی نفسیات پر بھی اثرات ڈالتا ہے۔