اورنگی میں مظاہرین پر فائرنگ کر نیوالے اہلکاروںکیخلاف مقدمہ کیاجائے ‘عارف علوی
کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے عباسی شہید میں پی ٹی آئی کارکن عدنان کی عیادت کی جواور نگی ٹائون احتجاج میں پولیس کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہو اتھا ۔عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل پر اورنگی ٹائون میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کررہے تھے ۔معصوم بچیوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کایہ سلسلہ کب تک چلے گا ۔ کسی مذہب معاشرے میںاحتجاج کرنے والوں پر گولیاں نہیں چلائی جاتیں ۔گولیاں جس جس نے چلائی ہیں ‘ان کے خلاف مقدمہ درج ہوناچاہئے ‘ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اورسندھ پولیس اس واقعے کے ذمہ دار ہیں ۔اس واقعے میں دوافراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کارکنان کے ہر غم اور دکھ میں انکے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔