حکومت کا بجلی، گیس بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور
اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے بجلی اور گیس بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ یہ ٹیکس ٹیکسٹائل سرجیکل کارپٹ اور لیدر پر عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے مذکورہ سیکٹر ملک کی مجموعی برآمدگی منافع کا دو تہائی حصہ لانے کا باعث اور پہلے ہی سے منفی گروتھ سے گزر رہے ہیں جس کی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور صنعتکاروں کی جانب سے خام مال کی درآمد ہے۔
برطانیہ کی پاکستان میں اپنے شہریوں کو نئی سفری ہدایات‘ گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں میں سفر کی پابندی ختم
لندن(نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کیلئے نئی سفری ہدایات جاری کردیں۔ برطانوی شہریوں پر گلگت بلتستان سمیت کئی شہروں میں سفر سے پابندی اٹھا لی گئی ہیں۔
برطانیہ/سفری ہدایات