امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس میں گاڑیوں کی نیلامی میں آتشزدگی کے نیتجے میں 40 کاریں جل کر تباہ ہو گئیں ۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ 3202 ساتھ ہارڈنگ سٹریٹ میں انشورنس آٹو نیلامی کے دوران اس وقت پیش ہے جب اچانک گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نیتجے میں 40 کاریں جل کر تباہ ہو گئیں ۔مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھناآسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہو سکتاہے کیونکہ آگ لگنے سے کچھ دیر قبل علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات تھیں ۔آتشزدگی سےکسی فرد کے زخمی یا ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ کےدرجنوں فائر فائٹرز 2گھنٹوں کے بعد آگ بجھانےمیں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جانے کےلیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38