خلیج تعاون کونسل کا یمن میں سیاسی حل کے تلاش کے لئے عالمی اور علاقائی کوششوں کی اہمیت پر زور
عرب ملکوں کی تنظیم خلیج تعاون کونسل نے یمن میں سیاسی حل کے تلاش کے لئے عالمی اور علاقائی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الجرف نے یہ بات ریاض میں یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے HANS GRUNDBERG سے ملاقات میں کہی۔انہوں نے یمن کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور تمام فریقوں سے لڑائی روکنے اور خلیج کے اقدام اور اس کے انتظامی طریقہ کار کے مطابق سیاسی طور پر مذاکرات کرنے پر زور دیا۔