عوامی تحریک چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے،طاہر محمود اعوان
بوچھال کلاں (نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے نائب صدر حاجی ملک طاہر محمود اعوان نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے کارکن زور و شور سے الیکشن کی تیاریاں کر رہے ہیں، الیکشن بلدیاتی ہوں یاقومی پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال میں نمایاں کردار ادا کرے گی، میانی اڈا پر اپنے دفتر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک چہرے نہیں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے ۔انشائاللہ کامیاب ہو کر ملک میں نظام تبدیل کریں گے ۔