فائونڈرا تحاد چیمبر الیکشن میں فتح کی نئی تاریخ رقم کرے گا :یونس انصاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری کے ساتھ گولڈن اتحاد فائونڈر گروپ کے قائدین شیخ اسلم شیلٹن ہوٹل والے اور غلام حسین جج کی خصوصی ملاقات ، چیمبر الیکشن بارے تفصیلی تبادلہ خیال، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی یونس انصاری نے کہا کہ 18اور 20ستمبر کو فائونڈرا تحاد گولڈن گروپ چیمبر الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کرے گا بزنس کمیونٹی کی بھاری اکثریت ہمارے وژن کے ساتھ کھڑی ہے چیمبر آف کامرس پر حاکم جس متکبر ٹولے نے سالہا سال چھوٹے کاروباری طبقے کے حقوق غصب کئے ہیں اب اس سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے ،انہوں نے کہاکہ چیمبر الیکشن میںکامیابی کے بعد بزنس کمیونٹی کے ٹیکسیشن سمیت تمام دیرینہ مسائل کو حل کیا جائے گا اور ماضی کی طرح زبانی جمع خرچ اور ڈنگ ٹپائو پالیسی کی بجائے اب حقیقی معنوں میں بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی اور گوجرانوالہ کی کاروباری برادری کو آج تک جو مقام نہیں ملا وہ ہر صورت دلایا جائے گا ۔