سیاسی جماعتیں ہمارا ٹارگٹ نہیں،تاجرہی ہماری برادری ہیں: عمر اشرف
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجراں جناح روڈ کی جانب سے چیمبر ا لیکشن کے سلسلہ میں ون یونٹی گروپ قائدین کے اعزاز میں عشا ئیہ دیا گیا ،تقریب سے خطا ب کے دوران صدر چیمبر عمر اشرف مغل نے کہا ہم نے پنجاب یونیورسٹی کیمپس ،چلڈرن ہسپتال،موٹر وے لنک جیسے منصوبے منظور کروائے اور اگر آپ ہمارے گروپ کو الیکشن میںکامیاب کروا یں تو دیگر بہت سے میگا پراجیکٹ بھی یہاں لے کر آئیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائدین یونٹی ون یونٹی گروپ نے کہا کہ چیمبر میں کوئی برادری ازم نہیں بلکہ تاجر ہی ہماری برادری ہے اور کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمارا ٹارگٹ نہیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجراں جناح روڈ کے صدر حافظ محمد عثمان ،ملک بابر،صدر مرکزی امن کمیٹی میاں محمد اکرم ،صدر یارن ایسوسی ایشن قاضی محمد علی ،صدر انجمن تاجراں گھنٹہ گھر ملک عبدالرشید نے کہا ہم چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں ون یونٹی گروپ کی حمائت کریں گے اور انہیں کامیاب کروائیں گے۔