ٹریفک لائسنس کے حصول میں کرپشن ثابت کرنیوالے کیلئے10ہزار روپے انعام کا اعلان
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب سہیل اختر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت اور پیشہ ورانہ امور میں مکمل شفافیت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے تاکہ شہری بغیر کسی پریشانی باآسانی سے اپنے لائسنس حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کسی بھی قسم کی کرپشن ناقابل قبول ہے اور جو افسر یا اہلکار ایسی بے ضابطگی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت محکمانہ و قانو نی کارروائی میں ہرگز تاخیر نہیں ہوگی۔کرپشن کی شکایت اور ثبوت فراہم کرنے والے شخص کو 10ہزار انعام دیا جائے گا۔