سول کورٹ نے اداکارہ میرا کے گھر کی دعوی دار خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاءکو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا
لاہور (کورٹ رپورٹر) سول کورٹ نے اداکارہ میرا کے گھر کی دعوی دار خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاءکو حتمی بحث کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا .عدالت نے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی .سول کورٹ کے جج عدنان علی نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی .درخواست گزار خاتون کا موقف تھا کہ عتیق الرحمان نے مجھے گھر کی تمام رقم ادا کی۔اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے 1 کنال کا گھر اپنے نام کروایااور اب اداکارہ میرا گھر فروخت کرنا چاہتی ہے۔درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ عدالت اداکارہ میرا کو گھر فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دے اور عدالت قانون کے مطابق گھر کے کاغذات عتیق الرحمان کے نام کرنے کا حکم دے۔