مشترکہ اجلاس، وزیراعظم کے ساتھ چیئرمین سینیٹ جبکہ شہباز شریف کیساتھ ظفر الحق بیٹھے رہے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پہلی صف میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق بیٹھے رہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پہلی صف میں شیخ رشید احمد، خالد مقبول صدیقی، غوث بخش مہر، خالد مگسی، طارق بشیر چیمہ، شاہ زین بگٹی، اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری، پرویز خٹک، شہزاد وسیم، شاہ محمود قریشی حکومتی بینچوں پر جبکہ اپوزیشن بینچوں پر میاں شہباز شریف، راجہ ظفر الحق، رانا تنویر حسین، مشاہد اﷲ خان، شیری رحمان، بلاول بھٹو زرداری، پرویز اشرف، سردار ایاز صادق، مولانا اسعد محمود، سراج الحق اور عثمان کاکڑ بیٹھے رہے۔