حضرت سجاد ؓکی شہادت پر مجلس کا انعقاد
ڈگری(نامہ نگار)ڈگری میں حضرت امام سجادؓکی شہادت کے سلسلے میں امام بارگاہ باب العلم میں پروگرام منعقد ہوا. سیکڑوں عزاداروں نے شرکت کی جس کی قیادت سید نوید شاہ نے کی.جس میں شبیہہ ذوالجناح، تابوت حضرت امام سجاد علیہ اسلام، علم پاک اور دیگر شبہیہ شامل تھی۔ اس موقع پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ جہاں شاہ کاظمی،علامہ منتظر مہدی نے امام سجاد علیہ اسلام کی شہادت کے حوالے سے شرکاء کو بتایا اور انہوں نے امام حسین کی زندگی کو اپنانے کا درس دیا.مجلس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔