میر پورخاص، شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور، جلدی امراض پھوٹ پڑے
میرپورخاص (بیورورپورٹ)حالیہ بارشوں کے کے دوراں اور بارشوں کے بعد پچھلے کئی روز سے شہر کے 70 فیصد سے زائد علاقوں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ کی لاپر واہی اور غفلت کے باعث پینے کے پانی میں سیوریج ملابدبودار پانی کی فراہمی جاری ہے جس کی وجہ سے کھار پاڑہ ، ہیر آباد ، حمید پورہ کالونی، جمنا داس ، بھانسنگ آباد ، لال چند آباد ، اختر کالونی، محمود آباد ، والکرٹ ، پاک کالونی ، سر وری کالونی، گلشن حیدر ، مہران کالونی، تھامس آباد، خاص خیلی پاڑہ اور دیگر علاقوں کے لوگ انتہائی بدبودار اور مضر صحت پانی کے استعمال کی وجہ سے پیٹ اور جلدی امراض میں مبتلاء ہو رہے ہیں شہر کے علاقوں میں پچھلے کئی روز سے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے پینے کے صاف پانی کا بحران ہو گیا ہے زرائع کے مطابق بعض علاقوں میں حال ہی میں واٹر سپلائی کی نئی لائینیں ڈالی گئیں ہیں جس کا کام غیر معیاری کیا گیا ہے اور پائپ لائینوں کے جوڑ درست طریقے سے بند نہیں کئے گئے جس کی وجہ شہر کے گلی محلوں میں جمع بارشوں اور گھروں کا گندا پانی ان پائپ لائینوں کے جوڑوں میں سے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے فراہم کردہ واٹر سپلائی میں گھروں کا گندا پانی شامل ہو کر آرہا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں اور صاف پانی کی تلاش میں در بدر ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شہر میں پینے کا صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو بدبو دار پانی سے نجات دلائی جائے ۔