نواب شاہ، گجرا واہ پارک سے قبضہ واکزار کرانے کیلئے بھوک ہڑتال
نواب شاہ( بیورو رپورٹ)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے لب گجر واہ پارک پر لینڈ مافیا کی جانب سے قبضہ کے خلاف مقامی رہنماء نثار کیریو، رفیق ملاح، شاہنواز کیریو، بڈھل مگسی، رستم شاہ کی قیادت میں درجنوں کارکنان نیپریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا سندھ حکومت میں موجود بااثر افراد کی جانب سے شہر کے ختلف مقامات پر قبضہ کرلیا گیا ہگ ملکی اعلی عدلیہ کے واضع احکامات کے باوجود پرانہ نواب شاہ کے لب گجراہ واہ پارک پر قبضہ کرکے بااثر افراد نے ہوٹل میں تبدیل کردیا ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کروڑوں روپوں کی لاگت سے تعمیر کردہ پارک ہوٹل بنا کر غیر ملکی افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ملکی اعلی عدلیہ کے فیصلہ کی خلاف ورزی ہے تماتر غیر قانونی عمل پر سیاسی بنیادوں پر تعینات ضلعی افسران نے خاموشی اختیار کررکھی ہے قبضہ مافیا کے غیر قانونی عمل کے خلاف اعلی تحقیقاتی ادارے بھی کاروائی سے گریزاں ہیں سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنمائوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ۔،جیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ۔ڈی جی رینجرز۔جیف سیکریٹری سندھ۔سیکریڑی بلدیات سے مطالبہ کیا کہ لب گجر واہ نہر سے متصل اربوروپے کی قیمتی ایراضی پر تعمیر کردہ لب گجراواہ پارک سے باثر افراد کا قبضہ واگزار کرا کر پارک کو سابقہ حالت میں بحال کیا جائے بصورت دیگر ہم تفریحی پارک کی بحالی کیلئے سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔