تبدیلی سرکار کی غلط پالیسیوں سے ملک بحران کا شکار ہے:مولانا محمد صالح
سکھر(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی غلط خارجہ و داخلہ اور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے ،پاکستان میں مہنگائی کا طوفان برپاہے۔آٹا، چینی، دالیں ،سبزیاں اورخوردونوش کی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں مہنگائی اور بیروزگاری نے غریب عوام کی کمرتوڑ ڈالی ہے آئے دن مہنگائی کے بم پھینکے جاتے ہیں اورملک مزید قرض کے بوجھ تلے دب رہاہے،بجلی ،گیس اورپیٹرلیم مصنوعات کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیںتبدیلی سرکار عوام دشمن پالیسیاں لے کر آئی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کندھرا میں منعقد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کیا، جلسہ عام سے مولانا محمد اسماعیل شاہ کاظمی، حافظ غلام مصطفی برڑو، حافظ عبدالحمید مہر ،مولاناعبدالکریم عباسی ودیگر نے بھی خطاب کے دوران کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال بھی تشویشناک ہوچکی ہے غلط داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنھائی کا شکار ہو رہا ہے۔جمعیت علماء اسلام ملک پاکستان میں
نظام مصطفی کے نظام کی جدوجہدکررہی ہے اور قائدجمعیت مولانافضل الرحمن پاکستان میں امن وسلامتی، خوشحالی وترقی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔