ڈہرکی:ٹریفک حادثات میں2 افراد ہلاک
میرپور ماتھیلو (نامہ نگار) قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ڈہرکی بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے محکمہ ریونیو کا ملازم موٹر سائیکل سوار شبیر احمد تھہیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میرپور ماتھیلو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے ایک تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار رشید احمد چہجن موقع پر جاں بحق ہوگیا۔