پران ندی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد
جھڈو (نامہ نگار) گذشتہ روز پران ندی میں ڈوبنے والے حیات خاصخیلی کے رہائشی 18 سالہ محمد خان عرف نونو پٹھان کی لاش کو ٹھٹھہ سے بلائے گئے غوطہ خوروں نے مسلسل 18 گھنٹوں کی محنت کے بعد لاش کو تلاش کرلیا جھڈو پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جانبحق ہونے والے نوجوان کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔