نیب آفس پیشی پر ہنگامہ ‘ رانا ثناء اللہ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کی ضمانت میں22ستمبر تک توسیع
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی لاہور نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کو پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان، کیپٹن (ر)محمد صفدر اور دیگر ملزمان کو 22ستمبر تک گرفتار کرنے روک دیا۔ عدالت نے پولیس کو سیف سٹی اتھارٹی کی ویڈیوز محفوظ بنانے اور دیگر شواہد اکٹھے کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ خان، کیپٹن (ر)محمد صفدر اور دیگر ملزمان کی ضمانت میں 22ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔