ملک اسلم سیتھی کی کاوشویں، چکی دھرکنہ اور چکی وسنال کا راستہ بحال
بوچھال کلاں (نامہ نگار) ملک اسلم سیتھی کی کاوشوں سے موضع چکی دھرکنہ اور چکی وسنال کا راستہ بحال ہو گیا حالیہ بارشوں میں پہاڑی تودہ گر نے سے ان مواضات کے تما راستے بند ہو گئے تھے اور یہ لوگ جنگل میں مقید ہو گئے تھے ملک اسلم سیتھی نے ذاتی خرچ پر ایکسیویٹر مشین فراہم کی اور ان کو راستہ بنا کر دیا جس پر چکی وسنال اور چکی دھرکنہ کے عوام نے کہاکہ ملک اسلم سیتھی نے عوامی لیڈر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے ۔