مری میں غیر معیاری آٹا مہنگے داموں فروغ ہونے لگا
مری(نامہ نگار خصوصی) مری میںہر طبقے کی بنیادی ضرورت’’ آٹا‘‘ مہنگا ہو گیا ہے جبکہ غیر معیاری اور انتہائی بد زائقہ آٹا فروخت ہونے ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا بیگ 1360 روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ یہ آٹا انسانوں کے کھانے کے بالکل قابل نہ ہونے سے کئی بچے بھی بیمار ہوگئے ہیں۔ مری شہر میں قائم اکلوتے یوٹیلیٹی سٹور پر چینی عام لوگوں کو نہیں دی جارہی صرف من پسند افراد کو چینی دی جارہی ہے یوٹیلیٹی سٹور پر عام شہری جائے تو اسکو چینی نہیں ہے کا کہہ کرٹال دیاجاتا ہے۔