حضرو ، طوفانی بارشوں سے سڑکوں پر بنے گڑے حادثات کا با عظ بننے لگے
حضرو (نامہ نگار )حضرو شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں حالیہ تیز و تند طوفانی بارشوں سے شہر کی سڑکوں پر بنے گڑے، کھڈے مزید منہ کھولے کسی مسیحا کے منتظر ہیں ، جو شہر کی سڑکوں کی حالت ِ زار کو تعمیر اور مرمت کر کے انہیں آمد و رفت کے قابل اور درست کریں تاکہ ان سڑکوں پر روز مرہ کی پر ہجوم ، بے ہنگم بھاری ٹریفک کی راہ ہموار ہو سکے۔ ، تاہم معززین شہر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی معاون ملک امین اسلم اور دیگر متعلقہ وزراء اور افسران کی خصوصی توجہ دلاتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حضرو شہر کی سڑکوں کو جو کہ اب تشویشناک حد تک خطرناک ہو چکی ہیں ، صوبائی حکومت ان سڑکوں کو فوری طور مرحلہ وار تعمیر کرنے کے احکامات صادر کرے ۔