چکوال میں بلدیاتی کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے : ملک طاہر محمود
بوچھال کلاں (نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک ضلع چکوال کے نائب صدر اور تحصیل کلر کہار کے کواڈینیٹر حاجی ملک طاہر محمود اعوان نے کہا ہے کہ 20ستمبر کو چکوال میں بلدیاتی کنونشن میں بھر پور شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال کی پانچ تحصیلوں میں تحریک منہاج اور عوامی تحریک کے ہر گائوں میں اپنے نمائندے کھڑے کر کے بلدیات الیکشن میں بھرپور شرکت کرینگے انہوں نے کہا کہ ضلعی قیادت نے تمام کواڈینیٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے نمائندوںکے نام فائنل کر کے انہیں بھیج دیں تاکہ وہ ان نمائندوں کو الیکشن میں لڑنے کے لئے فائنل کریں ۔