پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ، اعجاز بٹ
مری(نامہ نگار خصوصی)منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ ریزارٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد اب سیاحوں کے لیے پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کیبل کار کی سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے اور سیاح اس محفوظ اور دلکش سیاحتی مقام کا رخ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پتریاٹہ چیئر لفٹ کے تمام سیفٹی فیچرز کی اچھی طرح جانچ پڑتال کر لینے کے بعد اب چیئر لفٹ اور کیبل کار کا محفوظ سفر سیاحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہے ۔