جہلم برائلر گوشت کے سیل سنٹرز گندگی کی آماجگاہ میں تبدیل
جہلم(نامہ نگار ) شہری اور دیہی علاقوں میں سینکڑوں کی تعداد میں قائم برائلر گوشت کے سیل سنٹرز انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔مذکورہ برائلر سیلز پوائنٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد موذی امراض کا شکار ہو رہی ہے ، انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر مردہ مرغیوں کا گوشت بھی فروخت کرنے سے گریز نہیں کرتے ، جبکہ برائلرسنٹرز پر کئی کئی گھنٹے پڑے رہنے والی مرغیوں کے گوشت پر نہ صرف زہریلی گردوغبار جم جاتی ہے بلکہ مکھیاں بھی بھنبھناتی رہتی ہیں تمام تر حالات و واقعات کا علم ہونے کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کا قانونی کارروائی نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہے ،شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔