پنجاب گروپ آف کالجز گوجر خان کیمپس نے تعلیم وتدریس کا سلسلہ شروع کر دیا
گوجر خان(نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز گوجر خان کیمپس نے تعلیم وتدریس کے سلسلے کو دوبارہ شروع کر دیا پہلے مرحلے میںسترہ ستمبر کو انٹر میڈیٹ پارٹ 2 کی کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے پوٹھوہار پریس کلب کے صدر عامر وزیر ملک، سابق صدر احمد نواز کھوکھر،سابق جنرل سیکرٹری ملک جاوید،حاجی راجہ محمد جواد سمیت دیگر ممبران راجہ اسد، راجہ جاوید قاسم،ملک اسد، شفقت علی کیانی نے پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر شاہجہان اکبر کی خصوصی دعوت پر کالج کا دورہ کیا اس موقع پر پروفیسر شاہجہان اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر کالج کے اندر حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا انہوں نے کہا ہے تمام طلباء وطالبات یونیفارم میں اور فیس ماسک پہن کر آئیں گے فیس ماسک کے بغیر کسی صورت کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی کالج میں قیام کے دوران فیس ماسک پہن کر رکھنا ہوگا ہینڈسینٹائزر اور پانی کی بوتل اپنے ہمراہ لائیں سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہوگا اس کے علاوہCovid-19 ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکشنز کو بھی تقسیم کر دیا گیا ہے اور بذریعہ ٹیلیفون طلباء وطالبات کو آگاہ کر دیا جائے گا کالج میںCovid-19 سے بچاؤ کے لیے حکومتی ہدایات کے مطابق کئے گئے اقدامات کے حوالہ سے صحافیوں کو مکمل بریفنگ دینے کے بعد پروفیسر شاہجہان اکبر نے پورے کالج اور کلاسز کا تفصیلی دورہ کرایا آخر میں پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر شاہجہان اکبر نے مہمان صحافیوں کو پنجاب کالج کی جانب سے تحائف پیش کئے تمام صحافیوں نے پروفیسر شاہجہان اکبر کا شکریہ ادا کیا۔