انجمن تاجران گوجرخان کے انتخابات ،شہادت حسین حاجی محمد اقبال گروپ کے جنرل سیکرٹری نامزد
گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے انتخابات کیلئے حاجی محمد اقبال گروپ نے الحاج شہادت حسین بٹ کو جنرل سیکرٹری کے لئے امیدوار نامزد کر دیا اس بات کا اعلان گزشتہ شب مقامی ہال میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کیا اس گروپ کے حمایت یافتہ چالیس سے زائد ذیلی تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی تلاوت قرآن مجید مرزارفاقت نے کی بانی صدر حاجی چوہدری محمد اقبال،سرپرست اعلیٰ حاجی شیخ محمد الطاف، صدارتی امیدوار حاجی راجہ محمد جواد،جنرل سیکرٹری الحاج شہادت حسین بٹ اورشہزادہ خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے پرامن الیکشن کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں اس عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے تاجر برادری کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ کچھ عناصر اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا ہمارے گروپ نے ہمیشہ شرافت پیار محبت اور بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیاانہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم نے گزشتہ کئی برسوں سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کئے تاجروں کے مسائل حل کئے اور آئندہ بھی اسی جذبے سے کام کریں گے ان رہنماؤں نے تنظیم کے لئے حاجی چوہدری محمد اقبال کی خدمات اور جرات مندانہ کردا ر پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر وہاں موجود ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے حاجی چوہدری محمد اقبال گروپ کے نامزد امیدواروں کی مکمل حمایت اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا