نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ہمارا مشترکہ فریضہ ہے :راجہ وسیم سیفی
اسلام آباد ( جنرل رپو رٹر) معاشرتی اقدار کے فروغ اور نظریاتی سرحدوں کی تحفظ کے لئے اساتذہ کرام ،والدین اور پالیسی ساز اداروں کو ایک پیچ پر آنا پڑے گا ۔ہمارے ’’ بڑوں ‘‘نے تعلیم و تربیت سے مزید اغماص برتا تو مثالی معاشرہ قائم کرنا خواب رہ جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز علم دوست شخصیت سیکرٹری جنرل ایپسپماء راولپنڈی کینٹ راجہ محمد وسیم سیفی نے مذاکرے میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی خوش آئند قدم ہے ۔وزارت تعلیم پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک کو یقینی بناتے ہوئے پرائیویٹ سیکٹر کے لئے سپورٹ پروگرام شروع کرے ۔کا نسیپٹ فائونڈیشن سکول ڈھوک چوہد ر یاںمیں منعقدہ ایجوکیشن ایونٹ میں نگہت کریم ،عروسہ نذیر ،رفتہ بانو ،سمیرا نسرین ،سحرش رفعت اور اقراء زمان بھی شریک ہوئیں ۔نگہت کریم ،عروسہ نذیر اور رفتہ بانو نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد آل لائن کلاسز کا سسٹم بھی والدین کی عدم دلچسپی سے بے نتیجہ رہا ۔کاش والدین حالات کے مطابق خود کو تیار اور تبدیل کر لیتے ۔سمیرا نسرین، سحرش رفعت اور اقراء زمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سمارٹ کورس اور محدود امتحان کا فیصلہ اچھا ہے