یونیک گروپ کے زیر اہتمام شجرکاری کے حوالے سے تقریب
لاہور (پ ر) چیئرپرسن سرور فاؤنڈیشن اور گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار احمد آڈیٹوریم میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیگم پروین سرور نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس میں پود ا لگاکر یونیک شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن سے محبت کا اظہار فلاحی کاموں میں دلچسپی سے کرنا ہے۔