کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ ؓو اہلبیتؓکی کانفرنس کل ہوگی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) کل جماعتی مجلس عمل ،تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جامعہ محمدیہ رضو یہ گلبرگ لاہور میں ہوا جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے صدارت کی اجلاس میں علامہ عبدالرئوف فاروقی، علامہ زاہد الراشدی ، عبدالطیف خالد چیمہ،مولانا زبیر احمد ظہیر،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا عبدالغفار روپڑی ،مولانا محمد اشرف طاہر،علامہ راغب حسین نعیمی، مولاناالیاس چنیوٹی ایم پی اے ،مولاناحافظ امجد ،مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔