ماحول میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں میں درختوں کا اہم کردار ہے، طارق جاوید
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے حکم پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی چوہدری محمد طارق جاوید نے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا ،ان کے ہمراہ موجود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عارف خان نیازی ،سینئر سول جج ملک شاہد اعوان ، سٹاف افسر ملک غلام نبی نے بھی پودا لگایا ،تاہم اس موقع پر دیگر ججزاور عدالتی عملہ بھی موجود تھا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے پیغام میں کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ، ماحول اور موسم میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں درختوں کا انتہائی اہم کردار ہے ،آبادی میں اضافہ کے تناسب سے شجر کاری نہ ہونے کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اورمناسب قوانین نہ ہونے اور موجود قوانین پر موثر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے درختوں کی کٹائی میں تیز ی آتی جا رہی ہے۔