نوجوان نسل عشق رسول کو اپنا جینا اور مرنا بنا لے،سید سجاد حسین شاہ
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )یونائیٹڈ گروپ آف ٹرانسپورٹ کے صدر سید سجاد حسین شاہ نے مرکزی سیرت میلاد کمیٹی میں شمولیت کے موقع پر صدر ندیم شیخ، جنرل سیکرٹری ابرار احمد شیخ، ترجمان غلام علی خان اور دیگر سینئر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے منعقدہ تما م تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنی تمام تر توانائیاں عیدمیلاد النبی کے جلوس اور اسٹیج لگانے کیلئے بروئے کارلائیں گے، سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ نوجوان نسل اپنی زندگیوں کو حضور خاتم النبین کی پیروی کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں اور عشق رسول کو اپنا جینا اور مرنا بنا لیں۔