حکومتی دعوئوں کا پول کھل گیا ،سمیرا گل
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)صنف نازک کے ساتھ درندگی کا یہ افسوسناک واقعہ انسانیت کے نام پر سیاہ دھبہ ہے جس ملک میں مائیں بہنیں اور بچے محفوط نہ ہوں اور کہیں ریاست کی رٹ نظر نہ آئے ،جس ریاست میں قوم کی مائیں بیٹیوں کی عزت محفوظ نہ ہو وہ ریاست ریاست مدینہ کہلانے حق دار نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت کے دعوئوں کا پول کھل گیا ہے ،امن و امان کا قیام ٗچادر و عصمت کا تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی اور لاپرواہی سے اس طرح کے بھیانک نتائج نکلتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل نے لاہور سیالکوٹ روڈ پرخاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کیا۔