امام زین العابدین ؓ کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے، منور عباس علوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حضرت امام زین العابدین ؓ کا کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اہلبیت ؓ کا ذکر تا قیامت زندہ رہے گا،بیمار کربلا ء حضرت امام زین العابدین ؓاور حضرت بی بی زینبؓ بنت حضرت علی ؓکے دل ہلا دینے والے خطبات اور خطابات نے حسینتؓ کو پوری دنیا میں اجاگر کیا۔ان خیالات کا اظہار متولی امام بار گاہ ام البنینؓ گلشن شمال اڈیالہ روڈ شیخ مظہر علی کے زیر اہتمام بسلسلہ شہادت بیمار کربلاحضرت امام زین العابدین ؓ مجلس عزاء سے علامہ منور عباس علوی،علامہ حافظ کرارکاظمی،علامہ آغا نیئر عباس جعفری اورسید ابرار رضوی نے حضرت امام زین العابدین ؓ کے فضائل و مصائب بیان کیے، اختتام پر سالانہ بسلسلہ شہادت حضرت امام زین العابدینؓ کی یاد میں تابوت اور علم غازی عباسؓ کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ ام البنین ؓ گلشن شمال اڈیالہ روڈ سے برآمد ہوا جس میں ماتمی دستہ قمر بنی ہاشم،ماتمی دستہ میال سیداں،ماتمی دستہ دربار شاہ چن چراغ،ماتمی دستہ الانتظار فرید کسر،ماتمی دستہ کاروان ام البنین ؓ نے نوحہ خوانی کی، اختتام پر شیخ مظہر علی نے ملک پاکستان کی ترقی خوشحالی اور امن امان کیلئے اور کشمیر اور پوری دنیا کے شہداء کے لیے دعا کی۔