کراچی: کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی میں بجلی کے کرنٹ نے ایک خاتون سمیت 2 افراد کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کرنے لگنے کا واقعہ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹائون میں پیش آیا جہاں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر 40 سال جبکہ لڑکے کی 20 سال ہے، دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔