کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات تشویشناک ہیں:مصطفی کمال
کراچی (نیوزرپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کراچی میں پے در پے عمارتوں کے زمین بوس ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سندھ حکومت کے ماتحت وہ ادارہ ہے جو عوام کی اہلیان کراچی کی جان و مال کی قیمت پر سندھ حکومت کیلئے پیسہ کمانے کی مشین بنا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے لیاقت آباد کے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی خاطر کراچی کو تباہ کر کے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے رہینگے۔