کراچی: 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار
کراچی (این این آئی)کراچی میں 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دریا خان نے 15 پر فون کر کے عثمان گوٹھ میں فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دی تھی، فون کرنے والے شخص کی جانب سے بتائے گئے مقام پر فوری پہنچے تو وہاں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔پولیس کے مطابق جب فون کرنے والے شخص سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کالر نے نمبر بند کر دیا۔