ملکی ترقی کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالو جی کو اپنانا ہو گا،عمر ایوب
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر توا نائی عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے توانائی کے شعبے کی مشینری زائد المیعاد ہوچکی ہے۔ ہمیں بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کواپنانا ہوگا۔ حکومت کاکام رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ حکومت کا کام باتیِں بنانا نہیں کام کرنا ہوتا ہے ۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں متبادل توانائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر ایوب نے کہاکہ نجی شعبہ ہمیں تجاویز دے کہ پاورسیکٹر کوکیسے فروغ دینا ہے ۔ نجی شعبے کی ذمہ داری ہے کہ ریگولیشنز کے حوالے سے تجاویزدے ہمیں اس سسٹم میں تبدیلیاں لانا ہے وزیراعظم کا حکم ہے کہ پاورمارکیٹ کو وسعت دینی ہے عمر ایوب موجودہ حکومت نے 2046 تک کا پاور پلان بنا رہی ہے ۔ اس عرصے میں 60 فیصد متبادل زرائع سے حاصل کی جائے گی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا سرمایہ بیرون ممالک جارہا ہمارا سولہ ارب ڈالر کا سرمایہ بیرون ممالک میں جارہا ہے ۔