ادویات قیمتوں میں اضافے کا نیب ریفرنس احتساب عدالت نمبر تین کو منتقل
اسلام آباد(نا مہ نگار) ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نیب ریفرنس احتساب عدالت نمبر تین کو منتقل ہوگیا بدھ کو ریفرنس احتساب عدالت نمبر 3منتقلی کے بعد جج اصغر علی نے سماعت کی ،جج احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو طلب کر لیا جج نے کہاکہ ریفرنس میں نامزد ملزمان 30 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔ یاد رہے کہ سابق سیکرٹری قانون ارشد فاروق سمیت دیگر ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔ریفرنس پر مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ملزمان پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ایک ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔