جیل اہلکار کی جبری ریٹائرمنٹ کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے کے پی کے جیل اہلکار عبدالستار کی جبری ریٹائیر منٹ کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹسز جاری کر دئے ہیں کے پی کے جیل پولیس اہلکار کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان گلزا ر احمد کی سر برا ہی میں دو رکنی بینچ نے کی جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ہری پور جیل سے چار ملزمان فرار ہوئے، آپکی ڈیوٹی تھی کہ بیرکوں کی تلاشی لیتے، چیف جسٹس نے کہا ملزمان آری سے جیل کی سلاخیں کاٹ کر بھاگے، جس پر ڈیوٹی پر موجود تمام افسران اور اہلکاروں کو سزا ہوئی، پولیس اہلکار عبد الستار نے کہامیری ڈیوٹی شام پانچ بجے تک تھی، ملزمان رات گئے فرار ہوئے، میں نے دن میں تلاشی لی تو کسی قسم کے اوزار نہیں ملے،جس پر عدالت نے اہلکار عبدالستار کی اپیل سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور کیس کی مزید سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔