بھکاریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار8 پولیس اہلکار برطرف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کے بھکاریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں گرفتار آٹھ اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیااے ایس آئی ناصر مقبول ، ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار علی ،ہیڈ کانسٹیبل رحیم خان ،کانسٹیبل عبدالحمید ، کانسٹیبل محمد اقبال ، کانسٹیبل مشتاق احمد ، کانسٹیبل لیاقت علی ، کانسٹیبل محمد احسن کے خلاف انکوائری کے بعد ملازمت سے ان تمام کی برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کردئے گئے ۔