ن لیگ نے عوامی مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا ،راجہ بابر کرامت
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنمااور امیدوار برائے حلقہ پی پی9 راجہ بابر کرامت نے اپنے اخباری بیان میںکہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے حق نمائندگی ادا کرتے ہوئے عوامی مسائل و مشکلات کا خاتمہ کیا اور ملک ملت کے وقار میں اضافہ کیامیا ں برادران کے اقدامات سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں واضح کمی واقع ہوئی میاں نوازشریف نے ملک کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا نوجوانوں کو برسرروزگار بنانے کے لیے انہوں نے ایسی پالیسیاں مرتب کیں جس سے بیروزگار لوگوں کو روزگارمیسر ہوااور عوام کے مسائل میں بھی واضح کمی واقع ہوئی انہوںنے کہا کہ عوام کی امیدیں مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں اورمسلم لیگ ن ہی برسراقتدار آکر عوام کے مسائل حل کرے گی۔