لاکھوںکے 6 ڈاکے، فیروزوالا میں مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور قتل
لاہور، فیروزوالا(نامہ نگاران) لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیاگیا۔ فیروز والا میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ٹرک ڈرائیور قتل کردیا۔ ستوکتلہ میں ڈاکو رحمن کے گھر سے 6 لاکھ مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فیصل ٹائون میں عبدالصبور کی فیملی کو یر غمال بنا کر 5لاکھ 20ہزار روپے مالیت ڈیفنس۔ بی میں انجم کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 30 ہزار مالیت، مصطفی آباد میں یعقوب کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 50 ہزار روپے مالیت، سول لائن میں نعیم کی فیملی سے 3لاکھ 70ہزار روپے مالیت ، شاہدرہ میں ڈاکو منصب کی فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکو میاں نعمان سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ 20ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ شمالی چھائونی اور قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ سے گاڑیاں، سمن آباد،شالیمار اور ٹبی سٹی سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ فیروزوالہ سے نامہ نگارکے مطابق جی ٹی روڈ پرچوک نارووال مریدکے کے قریب موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے ٹرک ڈرائیورکوہلاک کردیا۔ مقتول شاہدرہ کارہنے والا تھا۔ بتایا گیا ہے نوجوان ٹرک ڈرائیورعلی رضا خوشاب سے مال لے کرنارووال جا رہا تھا۔ توموٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے اسے روکنے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے 25سالہ ڈرائیور علی رضا شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال میں دم توڑگیا۔ مریدکے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔