پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے پروازوں کا آغاز، سی ای او کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا۔ پی آئی اے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہی ہے۔ سعودی ایوی ایشن سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی ہے۔ سی ای او اعجاز مظہر کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔ سی ای او اعجاز مظہر 21 ستمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔ پی آئی اے کے سابق چیف فنانشل آفیسر نیئر حیات نے استعفیٰ دے دیا۔