بارات کے کھانے پر پابندی لگائی جائے۔
مکرمی! حالیہ کرونا کے باعث شادی ہال بند کر دیے جس کی وجہ سے نقصان بہت کم لوگوں کا ہوا۔ فائدہ ہزاروں لاگوں کو پہنچا جن نوجوان بچیوں کی شادی محض اس لیے رُکی ہوئی تھی کہ اُن کے والدین کے پاس برأت کی فوج کیلئے کھانے کا بندوبست کرنے کیلئے 5/7 لاکھ روپے نہیں تھے اُن کی شادیاں سادگی سے ہوگئیں۔اب اگر شادی ہال اوپن کریں تو محض ولیمے کے فنکشن کی اجازت دی جائے بارات پر پابندی عائد کردی جائے نکاح محض سادگی سے گھر پر ہو جو کہ شرعاً بھی درست ہے۔بے شمار نوجوان بچیوں کے والدین آپ کو دعائیں دیں گے اس مسئلہ پر فوری اور خصوصی توجہ دی جائے۔( حکیم افتخار احمد مانوالہ تحصیل ضلع شیخو پورہ)