یونین کو نسل گول پور جہلم میں پانی کا مسئلہ
مکرمی! یونین کونسل گول پور تحصیل پنڈدادن خان ضلع جہلم کی اہم یونین کونسل ہے، جس کے دہات گول پور کوڑا اور چران پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔ یہ مسئلہ اتنا سنگین ہے کہ بہت سے خاندان علاقہ سے ہجرت پر مجبور ہوگئے۔ زیر زمین پانی نمکین ہونے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں اور جو پانی سپلائی کیا جا رہا ہے، وہ مضر صحت ہے۔ متعلقہ محکموں سے گزارش ہے، کہ اس مسئلہ کا ٹھوس حل کیا جائے اور اہل علاقہ کو بچایا جائے۔ (قاضی عبدالرؤف،گول پور، جہلم)