رواں سال 151 فیصد زائد تمباکوایکسپورٹ ہوا:کاشتکار تنظیمیں
اسلام آباد( پ ر)کاشتکاروں صنعتی مزدور تنظیمیں نے کہا ہے کہ وہ اسپیکر نیشنل اسمبلی اسد قیصر صاحب کے مشکور ہیں کہ انہوں نے کاشتکاروں اور مزدور تنظیموں کا تمباکو کی فصل پر 500 روپے ایڈوانس ٹیکس کی خاتمے کے موقف کی تائید کی جس کی وجہ سے اس سال جولائی میں 137.53فیصد تمباکو ایکسپورٹ ہوا ، یعنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 151.87فیصد زیادہ تمباکو ایکسپورٹ ہوا، اس حوالے سے حکومتی نمائندوں سے کئی بار ملاقات بھی کی گئیاوراسد قیصر اسپیکر نیشنل اسمبلی کو کاشتکار اور صنعتی مزدور تنظیموں کے نمائندگان کی جانب سے بریفنگ اور مسائل سے آگاہ کیا گیا، تمباکو کاشتکاروں اور صنعتی مزدوروں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میںمحنت کش لیبر فیڈریشن، کسان بورڈ پاکستان، سرحد ایگریکلچرل اینڈرورل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن، انجمن تحفظ حقوقِ کاشتکاران کے عہدیداروں شامل ہیں۔