لاہور چیمبر الیکشن ‘پیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواروں نے اہم تجارتی مراکز کا دورہ کیا
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کے سلسلے میںپیاف فائونڈرز الائنس کے امیدواروں نے گزشتہ روز لاہورکی مشہو ر اور اہم تجارتی مراکز شاہ عالم مارکیٹ اورچیمبر لین روڈ اور چمڑہ منڈی کا دورہ کیا ۔گزشتہ روزشاہ عالم مارکیٹ میں الیکٹرانک مارکیٹ، مدینہ مارکیٹ، شو مارکیٹ و دیگر ملحقہ مارکیٹس کے تمام ووٹرز نے یکجا ہو کر مارکیٹ عہدیداران، ووٹرز اور سپورٹرز و دیگر تاجروں نے پیاف فائونڈرز الائنس کے راہنمائوں اور امیدواران کا زبردست استقبال کیا اور ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔