محکمہ بجلی کارکنوں کو حادثات سے بچایا جائے: خورشید احمد
لاہور (پ ر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام محکمہ بجلی کے ہزاروں کارکنوں نے ملک بھر میں کام پر بجلی کے لائن سٹاف کے آئے روز المناک حادثات سے بچاؤ اور کام پر حفاظی تدابیر پر سختی سے عمل کرانے اور دیرینہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر دن بدن کام کی زیادتی اور سٹاف کی شدید کمی دور کرنے اور محکمہ بجلی کی آئی ایم ایف کے دباؤ پر قومی ادارے بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری روکنے کیلئے یوم احتجاج منایا۔مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھتے ہوئے بجلی کے کام پر سیفٹی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اپنی جان و صحت کا تحفظ کریں ۔اور غیر محفوظ حالات کار میں کام سے انکار کر دیں انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ بجلی صنعتی زرعی تجارتی اور گھریلو اڑھائی کروڑ سے زائد ملک بھر میں صارفین کو جنگلوں پہاڑوں دیہاتوں اور شہروں میں بجلی مہیا کرتا ہے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو کراچی شہر میں بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اسی وجہ سے جناب چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اور نیپرا نے ان کے کام کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ناقص کارکردگی پر دو کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔